اسلام آباد ہائیکورٹ نے رانا شمیم پرعائدفرد جرم کی چارج شیٹ جاری کردی


اسلام آباد(صباح نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم پرعائدفرد جرم کی چارج شیٹ جاری کردی ۔اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے جاری چارج شیٹ میں بتایا گیا ہے کہ رانا شمیم نے دستاویزکو لیک کیا اورعدلیہ کو اسکینڈلائزکرنیکی کوشش کی۔

نوٹرائزڈ ڈاکیومنٹ میڈیا کے ہاتھ لگا اورصحافی انصارعباسی تک پہنچا۔چارج شیٹ میں بتایا گیاکہ ڈاکیومنٹ جب عدالت پہنچا تو کوریئرسروس کے لفافے میں تھا اور یہ آپ(رانا شمیم )کے اس بیان کوجھٹلاتا ہے کہ وہ خود سیل کیا تھا۔چارج شیٹ میں درج ہے کہ انصارعباسی کو نہ صرف بیان حلفی کی تصدیق کی بلکہ شائع کرنے سے نہیں روکا۔ رانا شمیم کے بقول بیان حلفی خفیہ تھا تولیک ہونے پرکوئی کارروائی نہیں کی،انھوں نے اپنے کنڈکٹ سے عدلیہ کی تضحیک کی۔چارج شیٹ میں مزید بتایا گیا کہ عدالت میں زیرالتوا معاملے پراثرانداز ہونے کی کوشش کی۔