لاہور ، گھر سے چار افراد کی لاشیں برآمد


لاہور(صباح نیوز)لاہورمیں تھانہ کاہنہ کی حدود میں گھر سے چار لاشیں برآمد ہوئی ہیں  مقتولین میں 45 سالہ خاتون ڈاکٹر، 22 سالہ بیٹا 17 اور 15 سال کی  بیٹیاں شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق لاہور میں  کاہنہ ایل ڈی اے گول چکر کے قریب گھر سے 4 لاشیں ملیں، پولیس اور فرانزک ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کئے، تمام افراد کو تیس بور پسٹل سے فائرنگ کر  کے موت کے گھاٹ اتارا گیا، مقتولین میں خاتون ڈاکٹر، 2 بیٹیاں اور بیٹا شامل ہے۔ خاتون کی ڈاکٹر ناہید کے نام سے شناخت ہوئی، جن کی عمر 45 سال تھی، لڑکے کی عمر 22 سال، لڑکیاں 15 اور 17 سال کی تھیں۔

مقتولہ کا اپنا گھر تھا، جس میں انہوں نے ایک کلینک بنا رکھا تھا،پولیس کے مطابق یہ افراد رات ایک دو بجے کے قریب قتل ہوئے، بڑا بیٹا زین دوسرے گھر سویا ہوا تھا، جس کی وجہ سے بچ گیا۔ پولیس کے مطابق نامعلوم ملزمان موقع سے فرار ہوگئے، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، اہل محلہ کے مطابق وہ پچیس سال سے یہاں رہائش پذیر تھے۔