حکومت پاکستان کا پاکستان سٹاک ایکسچینج کے ذریعے400ارب روپے مالیت کے اسلامی سکوک بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (صباح نیوز)حکومت پاکستان نے اپنی مالی ضروریات پوری کرنے کیلئے پاکستان سٹاک ایکسچینج کے ذریعے400ارب روپے مالیت کے اسلامی سکوک بانڈ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے سٹیٹ بینک سے قرض لینے پر پابندی کے فیصلہ کے سبب حکومت نے سٹاک مارکیٹ سے مطلوبہ فنڈنگ کیلئے یہ آپشن اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت24جنوری2024، 21فروری2024اور 20مارچ2024کو یہ اسلامی بانڈز سٹاک مارکیٹ میں فروخت کیلئے پیش کئے جائیں گے جن پر مارکیٹ میں رائج شرح منافع کے مطابق ادائیگی کی جائے گی حکومت نے اس بار فکسڈ شرح منافع کے بجائے فلوٹنگ  ریٹ پر ان بانڈز کا اجرا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ حکومت کو اس پیشکش کے بدلے میں 400ارب روپے سے زائد کی پیشکشیں موصول ہونے کی توقع ہے  وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق 24جنوری2024کو پہلے آکشن کے زریعے سٹاک مارکیٹ میں 100 ارب روپے مالیت کے اسلامی باندز کا اجرا کیا جائے گا اس بانڈ کی مدت1سال کیلئے ہوگیدوسرے مرحلے میں 21فروری کو پاکستان سٹاک ایکچینج کے زریعے150ارب روپے مالیت کے اسلامی باندز کا اجرا کیا جائے گا اس بانڈ کی مدت 3سال ہوگیجبکہ تیسرے مرحلے میں بھی20مارچ کو 150ارب روپے مالیت کے اسلامی باندز کا اجرا کیا جائے گا جبکہ اس بانڈ کی مدت5سال ہوگی جس کے بعد ان کی ادائیگی سرمایہ کاروں کو کر دی جائے گی۔۔