اسلام آباد (صباح نیوز)آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ سے پاکستان کیلئے ستر کروڑ ڈالر قرض کی اگلی قسط کی منظوری کا امکان ہے ،پاکستان کیلئے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت قرض سے متعلق عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس کل ( جمعرات کو) ہوگا۔
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی جانب سے پاکستان کیلئے اگلی قسط کی منظوری کا امکان ہے۔ بورڈ کی جانب سے تین ارب ڈالر کے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ پروگرام کے تحت اگلی قسط کی منظوری ہوگی،پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پہلے اقتصادی جائزے کی تکمیل پر سٹاف لیول معاہدہ 15 نومبر کو طے پایا تھا۔خیال رہے کہ پاکستان کو قرض پروگرام میں سے 1.2 ارب ڈالر پہلے ہی مل چکے ہیں،
آئی ایم ایف سے70کروڑ ڈالر ملنے سے جاری کردہ رقم 1.9ارب ڈالر ہو جائے گی۔ پروگرام کے تحت آخری قسط کیلئے مذاکرات فروری کے آخری ہفتے متوقع ہے جبکہ دوسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات کے تحت 1.1ارب ڈالر کی پاکستان کو فراہمی کیلئے جائزہ ہوگا۔