مالاکنڈ، فائرنگ سے 2سگے بھائی جاں بحق، راہگیر بچی اور نامعلوم شخص زخمی


 مالاکنڈ (صباح نیوز) مالاکنڈ کی تحصیل درگئی کے علاقے ورتیردوبندی میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے 2سگے بھائی موقع پر جاں بحق جبکہ ایک 10 سالہ راہگیر بچی اور نامعلوم شخص زخمی ہوگئے

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لیویز، پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں وقوعہ پر پہنچ گئیں اورلاشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتا ل منتقل کردیا۔ملزمان واردات کے بعدفرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔ لیویز کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ملزمان کی گرفتاری کیلئے لیویزکی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاش شروع کردی۔