اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان میں مختلف صنعتوں میں توسیع اور نئی صنعتوں کی تعمیر کیلئے مشینری اور آلات کی درآمدات میں دو سال کی مندی کے بعد اب بحالی کا عمل شروع ہو گیا ہے اور مشینری کی درآمدات میں 6.36فیصد اضافہ ہوا ہے، مشینری کی درآمدات جولائی تا نومبر کے پانچ ماہ کے دوران2ارب76کروڑ ڈالر سے بڑھ کر ان پانچ ماہ کے دوران2ارب93کروڑ دالر تک جا پہنچی ہیں، پاکستان شماریات بیورو کی جانب سے جاری کی گئیں تفصیلات میں بتایا گیاکہ پاکستان میں فائیو جی ٹیکنالوجیز متعارف کروانے کیلئے ٹیلی کام سیکٹر کی مشینری کی درآمدات میں 74.36فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور اس کی درآمدات45کروڑ56لاکھ ڈالر سے بڑھ کر79کروڑ44لاکھ دالر تک جا پہنچی ہیں،
پاکستان میں زرعی شعبے کو کریڈٹ پر زرعی مشینری اور آلات کی فراہمی کے سبب زرعی مشینری کی درآمدات1کروڑ97لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 3کروڑ18لاکھ ڈالر تک پہنچ گئی، الیکٹریکل مشینری کی درآمدات 77کروڑ89لاکھ ڈالر سے بڑھ کر91کروڑ20لاکھ دالر تک جا پہنچی ہیں ان میں 17.10فیصد کا اضافہ ہوا ہے ،موبائل فون کمپنیوں کی جانب سے موبائل فون کی درآمدات میں 112فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور موبائل فون کی درآمدات29کروڑ5لاکھ ڈالر سے بڑھ کر61کروڑ65لاکھ ڈالر تک جا پہنچی ہیں، کانکنی اور دیگر صنعتوں کی مشینری اور آلات کی درآمدات16کروڑ50لاکھ ڈالر سے بڑھکر17کروڑ79لاکھ دالر تک جا پہنچی ہیں ان میں7.77فیصد کا اضافہ ہوا ہے ،آفس مشینری اور ایکویپمنٹس کی درآمدات12کروڑ99لاکھ ڈالر سے بڑھ کر20کروڑ40لاکھ ڈالر تک جا پہنچی ہیں اور ان میں 57.11فیصد کا اجافہ ہوا ہے جن سیکٹرز میں توسیع کا عمل رک گیا،
ان میں پاکستان میں بجلی کی پیداوار کے یونٹوں کے قیام کیلئے مشینری کی درآمدات24کروڑ43لاکھ ڈالر سے کم ہوکر20کروڑ69لاکھ ڈالر تک آ گئی ہیں، ان میں 37.03فیصد کا اضافہ ہوا ہے، پاکستان میں سب سے زیادہ روزگار کے مواقع اور برآمدات سب زیادہ زرمبادلہ کمانے والے سیکٹر ٹیکسٹائل سیکٹر کی مشینری کی درآمدات21کروڑ27لاکھ ڈالر سے کم ہوکر5کروڑ68لاکھ ڈالر تک آ گئی ہیں، ان میں 73.31فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے دیگر تمام صنعتی سیکٹرز کی درآمدات88کروڑ66لاکھ ڈالر سے کم ہوکر72کروڑ24لاکھ دالر تک آ گئی ہیں اور ان میں 18.52فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے ۔