ملک بھر میں مہنگائی کی شرح بلند ترین سطح43.25فیصد تک جا پہنچی

اسلام آباد (صباح نیوز)دسمبر2022سے لیکر دسمبر2023کے دوران پاکستان بھر میں مہنگائی کی شرح بلند ترین سطح43.25فیصد تک جا پہنچی ہے جبکہ ملک بھر میں 28دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران  مہنگائی میں 0.37فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔اس ہفتہ کے اختتام پر  ملک بھر میں 15اشیا کی قیمتوں میں اضافہ،9اشیا کی قیمتوں میں کمی اور27  اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا۔گزشتہ مالی سال2022-23کے دسمبر مقابلے میں 2023-24 تک سالانہ بنیادوں پر جن اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،

ان میں بجلی6.44روپے سے بڑھکر704روپے،قدرتی گیس1108روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سے بڑھکر1711روپے،پیٹرول244روپے سے بڑھکر268روپے،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 254روپے سے بڑھکر278روپے،ایل پی جی سیلینڈر کی قیمت2271روپے سے بڑھکر3500روپے،20کلو گرام آٹے کے تھیلہ کی قیمت1755روپے سے بڑھکر2960روپے،ڈبل روٹی63.55روپے سے بڑھکر130روپے،گائے کا ہڈی سمیت گوشت705روپے سے بڑھکر1100روپے فی کلو گرام،بکرے کا گوشت1471روپے سے بڑھکر2200روپے،زندہ مرغی342.50روپے سے بڑھکر 400روپے، تازہ دودھ 151روپے سے بڑھکر220روپے، دیہی175روپے سے بڑھکر320روپے،خشک دودھ507روپے سے بڑھ کر850روپے فی کلو گرام،

انڈے251روپے سے بڑھکر420روپے فی درجن،سرسوں کا تیل545سے بڑھکر700روپے فی لیٹر،کوکنگ آئل ڈالڈا5لیٹر2038روپے سے بڑھکر2950روپے،2.5کلو گرام گھی 1015روپے سے بڑھکر1400روپے،ایک کلو گرام گھی402روپے سے بڑھکر519روپے،دال مسور284روپے سے بڑھکر400روپے،دال مونگ252روپے سے بڑھکر360روپے،دال ماش390روپے سے `530روپے، دال چنا160روپے سے360روپے،آلو62روپے سے120روپے فی کلو گرام،پیاز83روپے سے250روپے،ٹماٹر80روپے سے160روپیباسمتی چاول151.97روپے سے بڑھکر280روپے فی کلو گرام،ٹوٹا چاول113روپے سے بڑھکر190روپے ہو گئی