سی ٹی ڈ ی خیبرپختونخوا کی دہشتگردی پھیلانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کیخلاف کارروائیاں


پشاور (صباح نیوز)خیبرپختونخوا کے محکمہ انسداد دہشتگردی(سی ٹی ڈی)نے رواں سال دہشتگردی پھیلانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف کارروائیوں کی رپورٹ جاری کردی۔

سی ٹی ڈی دستاویز کے مطابق ایپکس کمیٹی فیصلوں کے تناظر میں دہشتگردی پھلانے والے اکاؤنٹس کیخلاف کارروائیاں کی گئیں۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ 3 ہزار سوشل میڈیا اکاؤنٹس پی ٹی اے، ایف آئی اے سائبر کرائمز ونگ کے ساتھ شیئر کئے گئے اور سی ٹی ڈی سوشل میڈیا ڈیسک کے رسپانس پر پی ٹی اے نے 2560 اکاؤنٹس بلاک کردیئے۔دستاویز  کے مطابق رواں سال 23 ٹارگٹس کا ڈیٹا متعلقہ ریجنل دفاتر کو ارسال کیا اور سی ٹی ڈی پنجاب نے 15 ٹارگٹ کا ڈیٹا سی ٹی ڈی کے پی کے ساتھ شیئر کیا۔

دستاویز میں بتایا گیا کہ سوشل میڈیا ڈیسک نے77 آن لائن اسلحہ ڈیلرز کا ڈیٹا سینئر پولیس افسران کے ساتھ شیئرکیا۔