اسلا م آباد(صباح نیوز)وزیرتوانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت نے گھریلو استعمال کیلئے درآمد شدہ گیس کی قیمتوں کو مناسب سطح پر لانے کے لئے انتہائی اہم اصلاحات کی ہیں۔
وفاقی وزیر نے ایک ٹویٹ میں دو اہم اصلاحات کے متعلق کہا کہ درآمد شدہ گیس کے نرخوں میں اضافے کے بل کی قومی اسمبلی میں منظوری دی گئی ہے اور اب یہ سینٹ کو بھجوایا جائے گا۔
انہوں نے اس قانون کو ایک تاریخی اور اہم اصلاحات قرار دیتے ہوئے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ اس سے ملکی توانائی کے تحفظ کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی