لاہور(صباح نیوز) لاہور کو دنیا کا سب سے آلودہ شہر قرار دیدیا گیا،بھارتی شہر نئی دہلی کا دوسرا نمبر پررہا ۔
لاہور میں سموگ کا اثر برقرار ہے،صبح سویرے ہی شہر کے بیشتر علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح تین سو سے تجاوز کر گئی۔شہر کے مختلف علاقوں میں فضائی آلودگی کی شرح 300 سے زیادہ ہو گئی۔ائیرکوالٹی انڈیکس کی شرح اپر مال کینال روڈ پر سب سے زیادہ 393 رہی جبکہ مال روڑ پر ماحولیاتی آلودگی کی شرح 340 ہوگئی،گلبرگ میں 379، پولو گرانڈ کینٹ میں306 ریکارڈ کی گئی۔