پی ڈی ایم حکومت کے ہاؤسنگ اتھارٹی میں ڈیپوٹیشن پر تعینات35افسران کو ان کے اصل محکموں میں واپس بھیج دیا گیا

اسلام آباد (محمداکرم عابد)پی ڈی ایم حکومت کی طرف سے ہاؤسنگ اتھارٹی میں ڈیپوٹیشن میں تعینات35افسران کو ان کے اصل محکموں اور اداروں میں واپس بھیج دیا گیا حیران کن طور پر سابقہ حکومت نے محکمہ تعلیم ، بشمول گومل یونیورسٹی سے وابستہ افسران کو بھی ہاؤسنگ اتھارٹی اسلام آباد میں ڈیپوٹیشن پر رکھ لیا تھا۔ ڈپٹی کمشرز کے دفاتر سے بھی تقرریاں کی گئیں نگران حکومت کی جانب سے واپس بھجوانے کا عوامی حلقوں میں خیرمقدم۔گزشتہ روز تین الگ الگ جاری نوٹیفیکشن کے مطابق ڈائیریکٹر احسان الہی کو وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے ذیلی ادارے جب کہ ڈائریکٹر ذیشان قاسم کو واپس گومل یونیورسٹی بھیج دیا گیا۔

سیکرٹری ہائوسنگ اینڈورکس کے آرڈر سے گزشتہ روز ڈفیڈرل گورنمنٹ ہائوسنگ اتھارٹی میں ڈیپوٹیشن پر آئے 35 سے زائد افسران کو واپس ان کے آبائی محکموں میں بھجوادیا گیا ہے۔ڈائریکٹر برکت اللہ درانی کی خدمات واپس خیبر پختونخوا حکومت کے سپرد کر دی گئی ہیں ان کا تعلق وزارت بلدیات سے ہے ۔ جبکہ سعید اللہ بھی واپس اپنے آبائی محکمے پاکستان پوسٹ آفس روانہ ہو چکے ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر فلک شیر کو پی اے آر سی ،ڈپٹی ڈائریکٹر اسد الرحمان کو نیسپاک ، ڈپٹی ڈائریکٹر اظہر حمید کو وزارت دفاع جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر احمد حسین کو پی ڈبلیو ڈی ، سید مدثر حسن کو وزارت صنعت و پیداوار ، محمد حسن کو چیف کمشنر افغان مہاجرین ، محسن پاشا اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو نیشنل پولیس فاؤنڈیشن ، معراج خان کو پی ڈبلیو ڈی ، ہاؤسنگ اتھارٹی میں تعینات ڈیپوٹیشن افسر محمد اصغر کو ان کے اصل ادارے فیڈرل پبلک سروس کمیشن واپس بھیج دیا گیا ہے ۔ تنویر حیدر کو اسٹیٹ آفس بھیج دیا گیا ،

اسسٹنٹ ڈائریکٹر عتیق الرحمان کو محکمہ تعلیم قلات بلوچستان اور محمد داؤد کاکڑ کو محکمہ تعلیم بلوچستان واپس بھیج دیا گیا ہے ۔ اسی طرح طاہر حمید کو اسٹیٹ آفس ، مزمل شاہ کو ڈپٹی کمشنر آفس ڈیرہ اسماعیل خان ، کمپیوٹر آپریٹر ظل ہما کو فنانس ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا ، آصف خان کو اربن ایریا اتھارٹی بنوں ، مسرت شاہین کو محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا ، پانچ ملازمین راشد شکور ، فرحت اللہ ، محمد راشد ، قدرت اللہ ، خورشید احمد کو پی ڈبلیو ڈی ، شاہ میر شیخ کو اوورسیز پاکستانیز ، سحر گل پٹواری کو و ڈی سی آفس ایبٹ آباد ، مصباح علی خان کو پی ایچ اے فاؤنڈیشن ، سید مظہر حسین شاہ کو چیف کمشنر افغان مہاجرین ، معراج کو وفاقی محکمہ تعلیم ، زاہد محمود اے جی پی آر ، افنان خان ، اسحاق کو ہاؤسنگ اینڈو ورکس ، اختر کو پاکستان کونسل آف ریسرچ میں واپس بھجوا دیا گیا ہے ۔نگران حکومت نے ڈیپوٹیشن پر آئے چار ڈائریکٹرز کو واپس ان کے آبائی محکموں میں بھجوا یا ہے۔ فہرست کے مطاب قواپس ہونے والوں میں گریڈ 19 کے چار، گریڈ 18 کے تین اور گریڈ 17 کے نو افسران شامل ہیں۔ جبکہ دیگر انیس ملازمین گریڈ 17 سے کم سکیل کے ہیں ۔ زیادہ تر کا تعلق بنوں ، ڈیرہ اسماعیل خان بلوچستان سے ہے جب کہ سابقہ حکومت میں وزیر ہائوسنگ اینڈ ورکس کا تعلق جے یو آئی(ف) سے تھا