آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے سعودی عرب کے اعلیٰ سطح فوجی وفد کی ملاقات


راولپنڈی(صباح نیوز) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے سعودی وفد نے ملاقات کی۔

آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق سعودی عرب کے اعلیٰ سطح کے فوجی وفدکی قیادت سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی نے کی۔

ملاقات میں دونوں وفود نے باہمی دلچسپی کے امور، دفاع اور سکیورٹی معاملات میں دوطرفہ تعاون کے معاملات پر بات چیت کی۔

آئی ایس پی آرکے مطابق سعودی وفدنے اس سے قبل جوائنٹ ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے بھی ملاقات کی۔