پنڈی بھٹیاں ، مسافر وین الٹ گئی،2افراد جاں بحق ،7زخمی


 پنڈی بھٹیاں(صباح نیوز)پنڈی بھٹیاں میں موٹر وے ایم ٹو پر لاہور سے سرگودھا جانے والی تیز رفتار مسافر وین الٹ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 7زخمی ہوگئے۔

پنڈی بھٹیاں میں موٹروے ایم ٹو پرتیز رفتار مسافر وین الٹ گئی۔ حادثے میں2 افراد جاں بحق اور7زخمی ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو زخمیوں کو ہسپتا ل منتقل کردیا۔پولیس کے مطابق مسافر وین لاہور سے سرگودھا جا رہی تھی، اور تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔