اسلام آباد(صباح نیوز)مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہاہے کہ رواں مالی سال کے ماہ دسمبر میں برآمدات میں گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں اضافہ ہوا۔
انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ مچھلی اور متعلقہ مصنوعات، پلاسٹک، سیمنٹ، کاٹن فیبرک اور چاول کی برآمدات میں اضافہ ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ مردانہ گارمنٹس، ہوم ٹیکسٹائل، لیڈیز گارمنٹس، جرسی اور ٹی شرٹ کی برآمدات میں بھی اضافہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش، تھائی لینڈ، سری لنکا، ملائیشیا اور قازقستان کو برآمدات میں اضافہ ہوا جبکہ روایتی مارکیٹوں میں امریکا، چین، نیدرلینڈز اور اسپین کو برآمدات میں اضافہ ہوا۔انہوںنے کہا کہ برطانیہ، جرمنی، افغانستان، روس اور سعودی عرب کو برآمدات میں کمی ہوئی۔ فروٹ، سبزیوں اور سرجیکل آلات کی برآمدات میں کمی ہوئی۔