اسلام آباد(صباح نیوز)پیٹرولیم مصنوعات پر عائد سیلز ٹیکس کی شرح کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نوٹیفکیشن ایف بی آر کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔
پیٹرول پر4.77فیصد سیلز ٹیکس کی شرح مقررکی گئی جبکہ ہائی سپیڈڈیزل پر9.08فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیا۔ مٹی کے تیل پر سیلز ٹیکس کی شرح8.3فیصد مقررکی گئی ، لائٹ ڈیزل پر سیلز ٹیکس 2.7فیصد مقررکیا گیا۔ پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح میں تبدیلی 16دسمبر2021سے کی گئی ۔