ایل پی جی کی قیمت میں 13روپے فی کلو اضافہ


کراچی(صباح نیوز)ایل پی جی کی قیمت میں 13روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر 156روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت میں 599روپے کااضافہ کر دیاگیا۔اب ایل پی جی204روپے فی کلو سے بڑھ کر217روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر2404سے بڑھ کر 2559اور کمرشل سلنڈر 9248روپے سے بڑھ کر9847 روپے ہوگیا۔

ایل پی جی کی پیداوار فوری بڑھائی جائے،جام شورو جوائنٹ وینچر فوری  چلایا جائے۔غیر معیاری ایل پی جی بوزر اور سلنڈر بنانے والوں کے خلاف قانون سازی کی جائے اور سخت ترین سزا منتخب کی جائے۔ اوگرا نے 2نومبر 2021کو ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کا اجلاس طلب کر لیا۔یل پی جی کی قیمت میں پچھلے 6 ماہ میں53 فیصد اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت 1572 روپے سے بڑھ کر  2403 روپے تک جا پہنچی۔

آئل اینڈ گیس اتھارٹی(اوگرا)کے دستاویز کے مطابق مئی میں گھریلو سلنڈر کی قیمت 1572 روپے تھی جو اکتوبر میں بڑھ کر 2403 روپے تک جاپہنچی۔ اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ عالمی مارکیٹ میں قیمتوں کا بڑھنا قرار دیا ہے۔دستاویز میں کہا گیا کہ 17 فیصد سیلز ٹیکس اور 5 روپے پٹرولیم لیوی کم ہوتو عوام کو ریلیف مل سکتاہے، گھریلو سلنڈر پر مارکیٹنگ کمپنی کا مارجن بھی 413 روپے مقرر ہے۔

دستاویز میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مئی میں ایل پی جی کی امپورٹ پرائس 74 ہزار 223 روپے فی میٹرک ٹن تھی، جو اکتوبر میں بڑھ کر 1 لاکھ 34 ہزار روپے فی میٹرک ٹن ہو گئی۔واضح رہے 30 ستمبر کو مارکیٹنگ کمپنیوں نے ایل پی جی کی قیمت 3 دنوں میں 29 روپے فی لیٹر سے اضافہ کرکے 204 روپے کردی تھی جس کے بعد گھریلو سلنڈر کی قیمت 2403 روپے ہوگئی تھی۔یاد رہے کہ قیمتوں میں اضافے کا اختیار اوگرا کے پاس ہے اور مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف بنا منظوری قیمتیں بڑھانے پر کارروائی ہونی چاہیے تاہم حکومت کی جانب سے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔ایل پی جی سے مراد وہ گیس ہے جو بطور ایندھن گاڑیوں اور چولہوں میں استعمال ہوتی ہے۔