اسلام آباد(صباح نیوز) ملک میں مہنگائی کی شرح 22 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ روز مرہ استعمال کی اشیاء مہنگی ہونے سے پاکستان میں مہنگائی کی شرح 22 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
ادارہ شماریات کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سال 2021کے دوران تسلسل سے مہنگائی کی شدت بڑھتی رہی،دسمبر 2021میں مہنگائی کی شرح میں 12.3فیصد کا اضافہ ہوا اور نومبر 2021میں مہنگائی 11.55فیصد رہی، جبکہ دسمبر 2020میں افراط زر کی شرح 8 فیصد رہی تھی اور سال 2020کے چھ ماہ کے دوران مہنگائی کی شرح 8.63 فیصد رہی۔