الخدمت کراچی ”بنو قابل پروگرام” کے تحت15 آئی ٹی کورسز کروانے کا اعلان،رجسٹریشن جاری

 کراچی( پ ر)الخدمت فاونڈیشن کراچی کے مفت آئی کورسز پروگرام” بنو قابل ”کے2.0سیشن کیلئے 9 نئے کورسز کے ساتھ  رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ الخدمت ”بنوقابل” پروگرام کے دوسرے سیشن میں اب15آئی ٹی کورسز کروائے گی ۔ کورسز کیلئے ٹیسٹ کا آغاز جلد کیا جائے گا۔الخدمت ”بنو قابل ”پروگرام کے تحت پہلے سیشن میں ایمازون ،ڈیجیٹل مارکیٹنگ ،ویب ڈیو لپمنٹ ،موبائل ایپ ڈیو لپمنٹ ،گرافکس ڈیزائننگ ،فری لانسنگ کے کورسز کروائے جارہے تھے، جس کا پہلا مرحلہ تکمیل کے قریب پہنچ گہا ہے ۔

دوسرے سیشن میں سائبر سیکیورٹی،پائیتھن پروگرام ،کانٹینٹ رائٹنگ ،ای کامرس ڈیو لپمنٹ ،سیلز اینڈ لیڈ جنریشن سمیت دیگر کورسز کا اضافہ کیا گیا ہے۔الخدمت بنو قابل پروگرام کے چیئر مین نوید علی بیگ نے کہا ہے کہ کراچی کے نوجوانوں کیلئے شروع کیے گئے مفت آئی ٹی کورسز کا پہلا سیشن تکمیل کے مراحل میں ہے نئے سیشن کیلئے banoqabil.pkپر رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔نوجوان بڑی تعداد میں نئی رجسٹریشن کروار رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پہلے سیشن میں ہم نے 10ہزارنوجوانوں کو آئی ٹی کورسزکروانے کا اعلان کیا تھا مگر ہم نے بعد میں تعداد بڑھا کر 15ہزار کردی تھی ۔یہ ایک بڑی کامیابی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بنو قابل آئی ٹی پروگرام کے پہلے سیشن کے ٹیسٹ میں ایک لاکھ سے زائد نوجوانوں نے رجسٹریشن کروائی تھی ۔

باغ جناح میں لڑکے اور لڑکیوں کیلئے ہونے الگ الگ ٹیسٹ میں 80ہزار سے زائد نوجوانوں سے شرکت کی ۔یہ ایک تاریخی ٹیسٹ تھا ۔نوید علی بیگ نے کہا کہ مفت آئی ٹی کورسز کے خواہش مند نوجوان banoqabil.pk پر جا کرخود کو رجسٹرڈ کروائیں اور ٹیسٹ میں ضرور شرکت کریں ۔ ویب سائٹ پر کورسز کی مکمل معلومات دستیاب ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نوجوانوں کو بااختیار اور ہنر مند بنا ناچاہتے ہیں تاکہ یہ نوجوان اپنے اوراپنے خاندانوں کیلئے باعزت روزگار کماسکیں ۔پہلے سیشن میں کورسز سیکھنے والے کئی نوجوانوں نے دوران کورس روزگار کمانے کا بھی آغاز کردیا ہے ۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ دوسرے سیشن میں بھی کراچی کے ہزاروں نوجوان کورسز کریں گے۔