ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی کی پاکستان ہاؤس نیو یارک میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم سے ملاقات

نیویارک(صباح نیوز)ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی  نے پاکستان ہاوس نیو یارک میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے منیر اکرم سے ملاقات کی ۔ڈپٹی اسپیکر نے پاکستانی مشن کے کام پر اطمینان کا اظہار کیا اور مشن جانب سے ان کی سربراہی  اقوام متحدہ کے زیراہتمام ایس ڈی جیز کے حوالے سے   منعقد ہونے والے ہائی لیول  پولیٹیکل فورم میں  شرکت کے لیے جا نے پاکستانی  پارلیمانی وفد کی معاونت کو سراہا ۔