پشاور(صباح نیوز)خیبرپختونخوا کے مختلف شہرں میں زلزلے کے جھٹکوں نے شہریوں کو خوف میں مبتلا کردیا۔
آج دوپہر آنے والے زلزلے کے جھٹکے سوات اور گردونواح سمیت لوئر دیر اور مردان میں محسوس کئے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹرسکیل پر زلزلے کی شدت 5.1ریکارڈ کی گئی، زلزلے کی زیر زمیں گہرائی 206کلو میٹر جبکہ مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔