محرم الحرام ،خیبرپختونخوا کے 8اضلاع حساس قرار


پشاور(صباح نیوز)محرم الحرام کے حوالے سے خیبرپختونخوا کے 8اضلاع حساس قراردیئے گئے

پشاور سینٹرل پولیس آفس میں محرم کے دوران سکیورٹی اقدامات سے متعلق اجلاس ہوا۔ پولیس کے مطابق خیبرپختونخوا میں پشاور سمیت صوبے کے 8 اضلاع حساس قرار دیئے گئے۔

اس حوالے سے پولیس نے کہا کہ حساس اضلاع میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند کرنے کی سفارش کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

خیبرپختونخوا میں محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے سکیورٹی فورسز سے معاونت لینے کا فیصلہ کیا گیا۔