گلگت (صباح نیوز)پیپلزپارٹی کی رہنما سعدیہ دانش بلامقابلہ ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی منتخب ہوگئیں۔ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیلئے اتحادی جماعتوں نے پیپلزپارٹی کی سعدیہ دانش کے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے تھے تاہم مقررہ وقت تک کسی اور رکن اسمبلی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔ سعدیہ دانش بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی بن گئیں، اسمبلی اجلاس میں سعدیہ دانش کے بلامقابلہ انتخاب کا اعلان ہوگا۔
Load/Hide Comments