فیصل آباد ،چھوٹے بھائی نے 2بڑے بھائیوں کوفائرنگ کرکے قتل کردیا،دادی زخمی


   فیصل آباد(صباح نیوز)فیصل آباد کے تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ چھوٹا رسول پورہ میں بیرون ملک جانے کے لئے رقم نہ دینے پرچھوٹے بھائی نے 2بڑے بھائیوں کوفائرنگ کرکے قتل کردیاجبکہ گولی لگنے سے70سالہ دادی بھی زخمی ہوگئی ۔

پولیس رپورٹ کے مطابق علی حیدر بیرون ملک جانے کے لئے اپنے بھائیوں25سالہ سہیل رُستم اور22سالہ زیب رُستم سے رقم لیناچاہتاتھاجس پرجھگڑاہواتو علی حیدرنے فائرنگ کرکے دونوں کوقتل کردیا۔پائوں پرگولی لگنے سے اُن کی70سالہ دادی  بھی زخمی ہوگئی۔

واقعہ کے بعدملزم موقع سے فرار ہوگیا۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج اورنعشیں ورثاکے سپردکردیں ۔