وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی زہرہ ودود فاطمی کی ملاقات

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے رکن قومی اسمبلی زہرہ ودود فاطمی نے ملاقات کی ،زہرہ ودود فاطمی نے وزیرِ اعظم کو آج وزیرِ اعظم کے خصوصی اقدامات برائے بااختیار خواتین کے اجرا پر خراجِ تحسین پیش کیا.زہرہ ودود فاطمی نے وزیرِ اعظم کے یوتھ پروگرام کے تحت پاکستان کے باصلاحت نوجوانوں کیلئے لیپ ٹاپس، وظائف، بلاسود قرضوں اور آنٹرپرونیورشپ کے پرگراموں کے اجرا پر بھی مبارکباد پیش کی.زہرہ ودود فاطمی نے وزیرِ اعظم کو میڈیکل کالجز کے انٹری ٹیسٹ  (MDCAT) سے متعلق مسائل سے آگاہ کیا.وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو (MDCAT) سے طلبہ کے تمام مسائل کو جلد حل کرنے کی ہدایت جاری کر دیں۔۔