راولپنڈی پولیس کے شیخ رشید کے قریبی دوست قاسم شاہ کے گھروں پر چھاپے،بیٹا گرفتار


راولپنڈی(صباح نیوز) پولیس نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے قریبی دوست قاسم شاہ کے گھر 2الگ الگ چھاپے مارے ، بیٹے کا گرفتار کر لیا ، جبکہ الخانہ نے الزام لگایا ہے کہ پولیس نے دونوں گھروں پر توڑ پھوڑ کی،خواتین اور بچوں پر تشدد کیا اور ان سے بدتمیزی بھی کی۔راولپنڈی پولیس نے پہلا چھاپہ ایئر پورٹ کے علاقے اور دوسرا لوئی بھیر کے علاقے میں مارا،چھاپے کے دوران قاسم شاہ کے بیٹے سید عون کو پولیس ساتھ لے گئی۔

قاسم شاہ کے اہلِ خانہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے چھاپوں کے دوران دونوں گھروں پر توڑ پھوڑ کی۔قاسم شاہ کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ پولیس سی سی ٹی وی کیمرے اور ڈی وی آر بھی ساتھ لے گئی۔اہلِ خانہ نے یہ الزام بھی عائد کیا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے خواتین اور بچوں پر تشدد کیا اور ان سے بدتمیزی بھی کی۔