پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ڈی ٹی کی کارروائیاں ،7دہشت گرد گرفتار


راولپنڈی ، گوجرانوالہ ،ساہیوال(صباح نیوز)لاہور میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)نے مختلف کارروائیوں میں 7دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ پنجاب کے مختلف شہروں میں کارروائیاں کی گئیں۔ تمام آپریشن انٹیلی جنس بیسڈ پر کئے گئے، کارروائیاں راولپنڈی، ساہیوال، بہالپور اور گوجرانوالا میں کی گئیں۔

سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ آپریشن کے دوران گرفتار سات دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد، موبائل فون، اسلحہ اور رقم برآمد کی گئی، گرفتار دہشت گردوں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ۔