پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند،حدنگاہ انتہائی کم


لاہور(صباح نیوز)پنجاب کے میدانی علاقوں میں  دھند چھائی رہی،حدنگاہ انتہائی کم ہونے سے ٹریفک روانی متاثرہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف علاقوں میں صبح کے اوقات میں دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے سے موٹروے   ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے شیخوپورہ تک بند کردی گئی جبکہ ایم 5 موٹروے ملتان سے اوچ شریف تک بند رہی ،جی ٹی روڈ پر بھی مسافروں کو مشکلات کا سامنا رہا ۔