رائے ونڈ میں خالی پلاٹ میں جمع بارش کے پانی میں ڈوب کرلڑکا جاں بحق


لاہور(صباح نیوز)رائے ونڈ میں خالی پلاٹ میں جمع بارش کے پانی میں ڈوب کرلڑکا جاں بحق ہوگیا۔

ریسکیوحکام کے مطابق کہ متوفی کی شناخت 14سالہ ولی محمد کے نام سے ہوئی، لڑکے کی لاش نکال کرورثا کے حوالے کردی۔

دوسری جانب لاہورمیں بارش کے باعث دو موریہ پل کے قریب مکان کی چھت گرنے سے تین افراد زخمی ہو گئے۔ریسکیوحکام کے مطابق ملبے تلے دب کرتین افرادزخمی ہوگئے،زخمیوں کوطبی امداد کے لئے ہسپتا ل منتقل کردیا،زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔