سیہون، 2 مسافر بسوں میں تصادم،2 افراد جاں بحق،11زخمی


سیہون(صباح نیوز)سیہون میں انڈس ہائی وے پر دو مسافر بسوں کے تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ایک بس میں سوار افراد بے نظیر بھٹو شہید کی برسی میں شرکت کے بعد لاڑکانہ سے کراچی آرہے تھے جبکہ دوسری بس کراچی سے پنجاب کی طرف جارہی تھی۔جائے حادثہ کے مقام مانجھند کے قریب دونوں بسیں ٹکرا گئیں، جس سے 2 افراد جاں بحق اور 11زخمی ہوگئے۔حادثے کے فوری بعد جاں بحق اور زخمیوں کو مانجھند اور جامشورو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔