کوٹ لکھپت جیل نواز شریف کا انتظار کر رہی ہے،حسان خاور


لاہور(صباح نیوز)پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاورنے کہا ہے کہ کوٹ لکھپت جیل نواز شریف کا انتظار کر رہی ہے ۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف ورلڈ کپ جیت کر نہیں آ رہے کہ انہیں ہار پہنائے جائیں گے، کوٹ لکھپت جیل نواز شریف کا انتظار کر رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ صوبے کی معاشی ترقی کیلئے تمام محکموں کو الرٹ کر دیا گیا،تمام محکمے اپنے شعبوں میں بہتر کارکردگی دکھانے کے پابند ہوں گے ،کارکردگی نہ دکھانے والے محکموں کی باقاعدہ سرزنش کی جا رہی ہے اور تمام محکموں کے بزنس پلان دیکھے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سسٹم بنانے کا بنیادی مقصد افسران کو ان کی ذمہ داریاں بتانا ہے ، جزا اور سزا کا سسٹم صوبائی ورکنگ مشینری کو بہترین بنانا ہے۔