خام تیل لے کر پہلا روسی مال بردار جہاز کراچی پہنچ گیا

کراچی(صباح نیوز) پینتالیس ہزار میٹرک ٹن رعایتی خام تیل لے کر پہلا روسی مال بردار جہاز اتوار کی شام کراچی کی بندرگاہ پہنچا۔پاکستان ریفائنری اس خام تیل کو وصول کرے گی پچاس ہزار میٹرک ٹن سے زائد کی ایک اور کھیپ آئندہ ہفتے کراچی آئے گی۔ خال تیل لے کر روسی جہاز پیور پوائنٹ کراچی بندرگاہ پہنچ گیا، 183 میٹر لمبے روسی جہاز پیور پوائنٹ میں 45 ہزار میٹرک ٹن تیل لدا ہوا ہے۔

دلچسپ امر ہے کہ سمندری طوفان بائپر جوائے سے قبل جہاز شہر قائد کی بندرگاہ پہنچنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ روسی خام تیل کا جہاز کراچی پورٹ کی آئل پیئر 2 پر تیل ترسیل کرے گا۔روس سے درآمد ہونے والا خام تیل پاکستان میں توانائی کی طلب پوری کرنے کے ساتھ خام تیل کی درآمد سے زرمبادلہ پر پڑنے والے دبا کو بھی کم کرنے میں مدد دے گا۔، روسی خام تیل آزمائشی بنیادوں پر پاکستان ریفائنری میں ریفائن کیا جائے گا۔

روس سے خام تیل کی موخر ادائیگی کی سہولت کے ساتھ پرکشش ڈسکانٹ پر خریدا جارہا ہے جس سے پاکستان کو  توانائی کے بحران سے نکالنے کے ساتھ زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔پاکستان کی دو بڑی ریفائنریز پاکستان ریفائنری لمیٹڈ نے اپنی ضرورت کا ایک تہائی سے 50 فیصد گنجائش روسی خام تیل سے پوری کرنے میں دلچسپی ظاہرکی تھی جبکہ پارکو کی  جانب سے ایک تہائی یا 33 فیصد روسی لائٹ خام تیل کی دیگر خطوں سے درآمد خام تیل میں بلینڈ کرنے میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔