فیصل آباد میں دھند،مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق،5زخمی


فیصل آباد(صباح نیوز)فیصل آباد میں دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔

ریسکیو  حکام کے مطابق فیصل آباد میں سمندری کے علاقے رجانہ روڈ پر تیز رفتار کار دھند کے باعث بے قابو ہو کر سڑک کے درمیان ڈیوائیڈر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 11 سالہ لڑکے سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 بچوں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔

حادثے کے شکار زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا۔دوسری جانب تاندلیانوالہ میں موٹرسائیکل سوار دھند کے باعث گنے سے لدی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔