اداروں کے خلاف سازشیں کرنا ٹھیک نہیں، حسان خاور


لاہور(صباح نیوز)پنجاب حکومت کے ترجمان حسان خاور  نے کہا ہے کہ اداروں کے خلاف سازشیں کرنا ٹھیک نہیں،نواز شریف کے  ویزے کی معیاد ختم ہورہی ہے، انہیں وطن واپس آنا ہے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسان خاور نے کہا کہ تمام ادارے ایک پیج پر ہیں، یہ انہیں نہیں بھاتا، اداروں کے خلاف سازشیں کرنا ٹھیک نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ووٹ کو عزت دو کی باتیں کرنے والے ڈیل کے لیے اِدھر ادھر دیکھ رہے ہیں، ان کے ویزا کی معیاد ختم ہورہی ہے، انہیں وطن واپس آنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کی منزل قانون بتائے گا، میں نہیں کیوں کہ انہیں سزا عدالتوں سے قانون کے مطابق ہوئی ہے۔ ا نہوں نے کہا کہ آپ کے نوکروں کے اکائونٹس میں اربوں روپے آئے آپ بتانے کو تیار نہیں ، نواز شریف کو واپس آنا ہے حکومت ان کا انتظار کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے مارچ کا مارچ میں دیکھا جائے گا ہوسکتا ہے یہ اور تاریخ ڈال دیں ،خیبرپختونخوا میں ہمارا ووٹ بینک آج بھی سب سے زیادہ ہے۔