لاہور (صباح نیوز))الخدمت فاؤنڈیشن کے سماجی خدمات پروگرام کے تحت کرسمس کے موقع پر ٹاؤن شپ لاہور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں 500مسیحی خاندانوں میں راشن پیکس پر مشتمل کرسمس تحائف تقسیم کئے گئے۔
تقریب کی صدارت الخدمت فاؤنڈیشن کے سینئر نائب صدر سید احسان اللہ وقاص نے کی جبکہ نیشنل ڈائریکٹر الخدمت سماجی خدمات پروگرام عامر محمود چیمہ،صدر الخدمت لاہور انجینئر احمد حماد رشید، ایگزیکٹو ڈائریکٹر الخدمت لاہور مغیث شاہد قریشی، مینجر سماجی خدمات پروگرام فرحان خالد،مسیحی سماجی شخصیت ڈاکٹر شمشاد اور معززینِ علاقہ سمیت مسیحی برادری کی کثیر تعداد بھی موقع پر موجود تھی۔
سید احسان اللہ وقاص نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات کے انعقاد سے خدمت خلق کے ساتھ ساتھ ملی اتحاداور اقلیتوں کے حقوق اور تحفظ کے جذبے کو فروغ ملے گا۔ الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر میں ہر سال سماجی خدمات پروگرام کے تحت کرسمس کی مناسبت سے مختلف تقریبات کا اہتمام کرتی ہے جس کامقصد مستحق مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی اور ان کی خوشیوں میں شریک ہونا ہے۔خوشیاں منانا ہر انسان کا بنیادی حق ہے، ایسے افراد جو کسی بھی وجہ سے ان سے محروم ہیں ہمیں ان کی خوشیوں میں بڑھ چڑھ کرشامل ہونا چاہیئے۔
انھوں نے بتایا کہ تقسیم کے عمل کو منظم طریقے سے چلانے کے لئے علاقے کا سروے کرنے کے بعد مستحق افراد کوپہلے سے ہی کوپن جاری کردیئے گئے تھے