اسلام آباد(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے روسی صدر کے پیغمبراسلام ۖ سے متعلق بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کا بیان خوش آئند ہے۔
ٹویٹر پر جاری بیان میں سراج الحق نے کہاکہ توہین رسالت اور اسلاموفوبیا کے اہم مسئلے پر دیگر عالمی رہنماوں کو بھی یہ موقف اختیار کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ نبی کریم ۖ اورتمام انبیا کی توہین کیخلاف بین الاقوامی سطح پر قانون سازی وقت کی ضرورت ہے۔مسلم حکمران متفقہ موقف اختیار کرکے کردار ادا کریں.
آزادی رائے اور آزادی اظہار کے نام پر دنیا میں بسنے والے پونے دو ارب مسلمانوں کے دل دکھانے کی اجازت کسی کو نہیں ہونی چاہیے https://t.co/YfJFX6nxOf
— Siraj ul Haq (@SirajOfficial) December 24, 2021
واضح رہے کہ سالانہ پریس کانفرنس میں روسی صدر کا کہنا تھاکہ شان رسالت ۖ میں گستاخی لوگوں کو ناراض کرنے اور اشتعال دلانے کا باعث بنتی ہے اور پیغمبر اسلام حضرت محمد ۖ کی شان میں گستاخی آزادی اظہار رائے نہیں۔ان کا کہنا تھاکہ شان رسالت ۖ میں گستاخی مذہبی آزادی کے خلاف ہے اور مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنا ہے۔