حکمرانوں کی نااہلی کی سزا عوام کو بھگتنا پڑ رہی ہے، پرویز اشرف


  لاہور(صباح نیوز) سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ حکمرانوں کی  نااہلی کی سزا عوام کو بھگتنا پڑ رہی ہے۔

لاہور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب میں پیپلز پارٹی کی حکومت بنانا مشن ہے،پنجاب کے کارکن بلدیاتی الیکشن جیتنے کے لیے تیار اور متحرک ہو جائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک سے مہنگائی اور بے روزگاری صرف پیپلز پارٹی ختم کر سکتی ہے۔

انہوں  نے یہ بھی کہا ہے کہ ناراض جیالوں کو واپس لا کر متحرک کریں گے، پی پی ہی ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔