میرپور آزاد کشمیر(صباح نیوز)تھانہ سٹی میرپورنے کارروائی کرتے ہوئے انٹرنشینل منشیات فروش گروہ کے 2 افراد گرفتارکرلئے۔
ملزمان سے 5 کلو ہیروئن برآمدکرلی گئی ہے جسکی مالیت انٹرنشینل مارکیٹ میں کروڑوں روپے ہے۔
ایس ایچ او راجہ زوہیب طاہرنے میڈیا کو بتایا ہے کہ ملزمان لیدر جیکٹ، اور دیگر سامان میں ہیروئن پیک کر کے برطانیہ، آسٹریلیا کارگو کے ذریعے سمگل کرتے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے ۔ ملزمان اس سے قبل بھی بیرون ممالک ہیروئن سمگل کرتے رہیے ہیں ۔
ایس ایچ او سٹی کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کی بیخ کنی کیلئے قانون ایکشن میں ہے۔