اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے امریکی سفارتخانہ کے ڈپٹی چیف آف مشن اینڈریو شوفر سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے ۔
ترجمان وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں نے صحت کے شعبے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ۔وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے سیلاب کے دوران امداد پر خصوصی شکریہ ادا کیا، امریکہ نے مشکل کی گھڑی میں ہمیشہ پاکستان پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔
ڈپٹی چیف آف مشن اینڈریو شوفر نے کہا کہ امریکی حکومت پاکستان کی ہیلتھ کے شعبے میں امداد اور تعاون جاری رکھے گا، پاکستان نے سیلاب زدہ علاقوں میں صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے موثر اقدامات کئے ہیں۔
عبدالقاد پٹیل نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان ہیلتھ ڈائیلاگ کے دوسرے رائونڈ کے منتظر ہیں،صحت کے شعبے میں بہتری ہماری اولین ترجیح ہے۔ امریکی ادارے یو ایس اے آئی ایڈ کی امداد ڈریپ کے حوالے سے انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ ڈریپ انٹر نیشنل معیار کے مطابق اپنے اپ کو جدید خطوط پر استوار کر رہا ہے۔