لاہور(صباح نیوز) پاکستان ریلوے کا ریزرویشن سسٹم اچانک بیٹھ گیا۔ عید کی تعطیل کے بعد کھلنے والے نظام نے کام کرنا بند کر دیا۔ریلوے ریزرویشن سسٹم کا لنک ڈاون ہونے سے مسافروں کو آن لائن بکنگ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق آن لائن بکنگ سسٹم سہ 3 تین بجے سے ڈاون ہے، ریلوے ریزرویشن سسٹم کا لنک ڈاون ہونے کے باعث ملک بھر میں ٹرینوں کی بکنگ رک گئی ہے۔ا
س حوالے سے ترجمان پاکستان ریلوے کا کہنا ہے کہ این ٹی ایس سسٹم کے مین سرور میں خرابی پیدا ہو گئی ہے، این ٹی ایس سسٹم میں خرابی پیدا ہونے سے لنک ڈاون ہوا۔ریلوے ترجمان کا کہنا ہے کہ خرابی دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، سسٹم کچھ دیر میں بحال ہو جائے گا۔
یاد رہے کہ محکمہ ریلوے نے عید الفطر کی تعطیل کے دوران 33 فیصد کرایوں میں رعایت کا اعلان کر رکھا ہے۔ریزرویشن نظام بند ہونے سے مسافروں کو 25 اپریل تک 33 فیصد رعایت کا حصول مشکل ہو گیا۔ کمپیوٹرائڑڈ ایڈوانس بکنگ کا نظام کئی گھنٹوں سے بند ہے جس سے مسافروں کو ٹکٹوں کی بکنگ میں مشکلات کا سامنا ہے۔۔