سرینگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں 8 دنوں کے بعد روزانہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے 39ہزار2ٹیسٹ کئے گئے جن میں 4مسافروں سمیت مزید 101 افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں۔
متاثرین کی مجموعی تعداد 3لاکھ 32 ہزار 154تک پہنچ گئی ہے۔ اس سے قبل جموں و کشمیر میں 22 اکتوبر کو 108افراد وائرس سے متاثر ہوئے تھے۔ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 101افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جن میں جموں میں 11جبکہ کشمیر میں 90افراد وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔
کشمیر میں متاثر ہونے والے 90افراد مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ وادی میں متاثر ہونے والے 90افراد میں سرینگر میں سب سے زیادہ 42،بارہمولہ میں 25،بڈگام میں 8،کپوارہ میں 6، اننت ناگ میں 1، بانڈی پورہ میں 2اور گاندربل میں 2جبکہ پلوامہ، کولگام اور شوپیان میں کسی کی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔
متاثرین کی مجموعی تعداد 2لاکھ 7ہزار 831تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران کشمیر میں دوسرے دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ متوفین کی مجموعی تعداد 2256بنی ہوئی ہے۔ جموںصوبے کے راجوری،کٹھوعہ،سانبہ،
جموں صوبے کے 11متاثرین میں 4بیرون ریاستوں سے سفر کرکے جموں پہنچے جبکہ مقامی سطح پر رابطے میں آنے کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں۔ جموں صوبے کے 11متاثرین میں جموں میں 4، ادھمپور میں 2، ڈوڈہ میں 3، پونچھ میں 1 جبکہ رام بن میں ایک کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔ جموں صوبے میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1لاکھ 24ہزار 321تک پہنچ گئی ہے۔ اس دوران جموں صوبے میں بھی مسلسل دوسرے دن بھی کورونا وائرس سے کسی کی موت نہیں ہوئی ہے۔ جموں صوبے میں متوفین کی مجموعی تعداد 2176بنی ہوئی ہے۔۔