پشاور،گھریلو ناچاقی پرشوہر نے بیوی اور بیٹے سمیت 3 افراد کو قتل کردیا ،2زخمی


پشاور(صباح نیوز)پشاور میں تھانہ شاہ پور کے علاقے پخہ غلام میں گھریلو ناچاقی پرشوہر نے سسرال میں فائرنگ کرکے بیوی اور بیٹے سمیت 3 افراد کو قتل کردیا جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شوہرمیکے میں بیٹھی ناراض بیوی پرفائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگیا جس کے بعد ملزم کفایت کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کردیا گیا اور جاں بحق ہونے والوں میں مقتول کی بیوی، بیٹا اورسالی شامل ہیں۔