درہ آدم خیل(صباح نیوز)محکمہ انسدادِ دہشت گردی(سی ٹی ڈی)خیبر پختونخوا نے درہ آدم خیل میں کارروائی کے دوران2 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی نے درہ آدم خیل میں کارروائی کے دوران 2 انتہائی مطلوب دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد تھانوں پر حملوں اور دہشت گردی کے مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔
محکمہ انسدادِ دہشت گردی کے ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں سے تفتیش کا عمل جاری ہے۔