عمران خان کہہ رہے ہیں بندے لے کر فوری پہنچیں، یاسمین راشد اور اعجاز شاہ کی مبینہ آڈیو 


لاہور(صباح نیوز)سابق وزیرِ صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد اور سابق وفاقی وزیرِ داخلہ اعجاز شاہ کی مبینہ آڈیو منظرِ عام پر آ گئی ۔

اعجاز شاہ سے گفتگو کی منظرِ عام پر آنے والی مبینہ آڈیو میں یاسمین راشد کہتی سنائی دے رہی ہیں کہ خان صاحب نے اس وقت کہا ہے کہ سارے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو فون کرو۔اعجاز شاہ نے کہا کہ ہم وہی کر رہے ہیں۔

یاسمین راشد نے کہا کہ عمران خان کہہ رہے ہیں کہ بندے لے کر فوری پہنچیں، جو نہیں پہنچے گا اسے میں ٹکٹ نہیں دوں گا۔یاسمین راشد کا مبینہ آڈیو میں یہ بھی کہنا ہے کہ خان صاحب نے یہ بات ڈائریکٹلی کی ہے۔