چنیوٹ میں ڈمپر کی رکشہ کو ٹکر، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی


چنیوٹ (صباح نیوز)چنیوٹ میںتیز رفتار ڈمپر کی رکشہ کو ٹکر کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور تین زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق چنیوٹ میں تیز رفتار ڈمپر نے رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ تین زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔