اسلام آباد+بنوں(صباح نیوز)بنوں میڈیکل کالج کے پہلے کانووکیشن میں ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی نے مہمان خصوصی کی حثیت سے شرکت کی ،بنوں میڈیکل کالج سے فارغ التحصیل 68گریجویٹس میں گولڈ میڈل اور اسناد تقسیم کیے۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری پرگروام کی تفصیلات کے مطابق بنوں میڈیکل کالج کی تاریخ کے پہلے کانوووکیشن کی تقریب منعقد ہوئی۔ مہمان خصوصی ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی کے علاوہ تقریب میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیا الحق، نگران صوبائی وزیر ساول نذیربھی شریک تھے ۔
زاہد اکرم خان درانی نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ بنوں میڈیکل کالج ایک مثالی تعلیمی ادارہ ثابت ہوا جس نے انتہائی کم عرصہ میں بیش بہا کامیابیاں سمیٹیں یہ اس خطے کیلئے ایک اعزاز کی بات ہے۔ ضلع بنوں میں میڈیکل کالج کا پودا 2006میں لگایا گیا تھا جس کے ثمرات سینکڑوں ڈاکٹرز کے فارغ التحصیل ہونے کی صورت میں مل رہے ہیں اہم اور ایک بڑی کامیابی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ینگ ڈاکٹرز اب تحقیق پر اپنی توانائیاں خرچ کرنی چاہیئے تاکہ یہ ادارہ مزید ترقی کے منازل طے کر سکے ۔ڈپٹی سپیکر کا کہنا تھا کہ وہ اس خطے میں تعلیمی میدان میں انقلابی اقدامات کے خواہاں ہیں اس سے قبل بھی ان کی دور حکومت میں بنوں میڈیکل کالج سمیت کئی بڑے تعلیمی ادارے بنوں اور پورے جنوبی اضلاع میں بنائے ہیں اور اب بھی مزید وہ تعلیم و تحقیق کیلئے اقدامات ا ٹھائیں گے ،
اس موقع پر ڈین پروفیسر ڈاکٹر شبیر حسین نے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ بنوں میڈیکل کالج کا سنگ بنیاد 2006میں اس وقت کے وزیراعلی اکرم خان درانی صاحب نے شہر کے وسط میں واقع گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 3کی عمارت میں اپنی دست مبارک سے رکھی اور پھردسمبر 2011میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل سے الحاق ہوا۔بنوں میڈیکل کالج نے سات شعبوں میں سی پی ایس پی کے ساتھ بھی الحاق کرایا ہے ۔کالج ہذا نے نہایت کم وقت میں بہت سی کامیابیاں سمیٹی اور ہداف حاصل کئے اب اپنے وژن و مشن کے ساتھ مزید اپنی منزل کی جانب گامزن ہے ،اسی عرصہ کے دوران اج تک کالج سے کم وبیش چودہ سو ڈاکٹرز فارغ التحصیل ہیں اور ان فارغ التحصیل ڈاکٹروں میں زیادہ تر ڈاکٹرز نے ایف سی پی ایس پاس کیا ہے جو کہ اسی ادارے کے لئے ایک اعزاز ہے۔
اس کے علاوہ خیبر میڈیکل یونیورسٹی میں بنوں میڈیکل کالج کے فائنل ائیر کے سو فی صد نتیجے کا اعزاز بھی اپنے نام کرچکا ہے۔بنوں میڈیکل کالج نیاپنے وژن اور نصب العین کے مطابق قومی اور بین الاقوامی طبی اداروں کے ساتھ اشتراک کیا، باہمی معاہدے ہوئے اور ایک دوسرے کے درمیان فیکلٹی ایکسچینج پروگرام منعقد ہوئیں جس کے تحت بنوں میڈیکل کالج نے ملک بھر کے معروف طبی اداروں میں مضبوط پوزیشن قائم کی۔اس موقع پر زاہد اکرم درانی نے 68 گریجویٹس میں گولڈ میڈلز اور ڈگریاں تقسیم کیں جبکہ بنوں میڈیکل کالج کے سابق ڈین چیف ایگزیکٹیو آفیسرز، فیکلٹی ممبرز میں لائف ٹائم ایچومنٹس ایواڈز بھی تقسیم کی گئی۔