کوئٹہ(صباح نیوز) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ بلوچستان کے عوام ، وسائل ،ساحل کے دفاع ،لوٹ مار ،زیادتیوں کے خلاف عوام کیساتھ میدان عمل میں نکلاہے حکمران بلوچستان کی ترقی کے دعوے تو کرتے ہیں لیکن عملی طور پر کچھ نہیں ۔مولاناہدایت الرحمان بلوچ بھتہ خوروں ،منشیات وشراب مافیازکے خلاف ہیں اس لیے ان لٹیروں نے مولانا کی تحریک کوناکام بنانے اور اپنی لوٹ مار کو دوام دینے کیلئے مولانا پر جھوٹے مقدمات بنائے ۔انشاء اللہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ عوام کو حقوق دلانے میں کامیاب اور بھتہ خورو ں لٹیروں کی سازشوں کو عوامی قوت جمہوری جدوجہد سے ناکام بنائیں گے وہر طرف لوٹ مار جاری ،جماعت اسلامی اس بدعنوانی لوٹ مار کے خلاف جدوجہد کر رہی ہے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔
جاری بیان میںانہوں نے کہاکہ بلوچستان کی ترقی،معدنیات ،وسائل کی حفاظت ،عوام پر خرچ کرنے ،بدعنوانی سے بچانے کیلئے حکمرانوں نے کچھ نہیں کیا بلکہ لوٹ مار کابازارگرم ہے جس میں سب ملوث ہیں جب تک بلوچستان کے عوام کو دیانت دار ٹیم نہیں ملیگی ترقی وخوشحالی امن اورعدل بہت دور ہے۔بلوچستان وسائل معدنیات سے مالامال لیکن حکمران ،بااختیار طبقات عوام سے مخلص نہیں۔ گوادر،سیندک ،ریکوڈک پراجیکٹس اور سی پیک کی ترقی میں سب سے پہلا حق بلوچستان کا ہے بارڈرٹریڈ پر آسانی دیکر بلوچستان کے ساحل ووسائل بلوچستان سے غربت بے روزگاری ختم کرنے پر خرچ کیا جائے لاپتہ افرادبازیاب ،نوجوانوں کو روزگار دیاجائے بلوچستان کے وسائل پر صوبے کے عوام کا پہلا حق ہے۔ مختلف ادوارمیں مختلف جذباتی نعروں و پیکیجزکے نام پر بلوچستان کے عوام کو دھوکہ دیا گیا ہے ۔مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کو فی الفوررہا مقدمات ختم اورگوادر کے لوگوں سے کیے گیے وعدے پورے کیے جائیں ۔بدعنوان لوگ پارٹیاں بدلنے یا چہروں کی تبدیلی سے عوامی مسائل حل نہیں ہوگی نظام کی تبدیلی سے مسائل حل ہوں گے جماعت اسلامی نظام کی تبدیلی کیلئے کوشاں ہے۔ بلوچستان کے نوجوانوں کو خصوصی طور پر دعوت دیتا ہوں کہ وہ جماعت اسلامی کی جدوجہد کا حصہ بنیں اور جاگیرداروں اور وظالم سرداروں ،لٹیرے بدعنوان بدنام سیاستدانوں کے ظلم کے خلاف بلاخوف آواز بلند کریں، ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں نوجوانوں کو متحرک کر کے ملک میں اسلامی انقلاب کے لیے راہ ہموار کی جائیگی