ڈیرہ اسماعیل خان (صباح نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان میں درازندہ کے علاقے سروبئی میں ٹریلر بریک فیل ہونے کے باعث ٹرک سے ٹکر گیا،5افراد جاں بحق اور 7زخمی ہو گئے
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ واقعہ درازندہ کے علاقے سروبئی میں پیش آیا، جہاں ٹریلر بریک فیل ہونے کے باعث ٹرک سے ٹکر گیا، اس دوران 2 بچوں سمیت 5 افراد ٹریلر کی زد میں آگئے، اور پانچوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔