شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کا چیک پوسٹ پر حملہ، 2 اہلکار شہید، 2زخمی


میران شاہ(صباح نیوز) شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔

شمالی وزیرستان کے علاقے اسپن وام میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

حملے میں جام شہادت نوش کرنے والوں کی شناخت سپاہی افضل اور سپاہی عمران کے ناموں سے ہوئی ہے۔ جبکہ زخمی سپاہی شہزاد اور سپاہی رضوان کو طبی امداد کے لیے فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دہشت گرد حملے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔