ایئرٹکٹ پر بیس فیصد ٹیکس شادی کی تقریبات کے بلوں پر دس فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لگا دیا گیا

اسلام آباد(صباح نیوز)حکومت نے ضمنی مالیاتی بل 2023 کے تحت 170   ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کا اعلان کیا ہے۔ جنرل سیلز ٹیکس کو 17 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد جبکہ لگژری اشیا پر جنرل سیلز ٹیکس کی شرح بڑھا کر 17 سے 25 فیصد کرنے کا اعلان کر  دیا گیا ہے ۔

وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے قومی اسمبلی کے بعد سینٹ میں بھی  ضمنی مالیاتی بل 2023 پیش کر دیا ہے ۔وفاقی وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار نے  بتایا کہ حکومت جنرل سیلز ٹیکس کو 17 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد جبکہ لگژری اشیا پر جنرل سیلز ٹیکس کی شرح بڑھا کر 17 سے 25 فیصد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مقامی سطح پر تیار ہونے والی سگریٹس پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کے لیے ایس آر او 178 جاری کیا جس سے تمباکو کی مصنوعات پر عائد ٹیکس سے 60 ارب روپے اکٹھے ہوں گے۔ اس کے علاوہ حکومت جنرل سیلز ٹیکس کو 17 فیصد سے بڑھا کر 18 فیصد جبکہ لگژری اشیا پر جنرل سیلز ٹیکس کی شرح بڑھاکر 17 سے 25 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔اس کے علاوہ بقیہ 55 ارب روپے ہوائی جہاز کے ٹکٹس، چینی کے مشروبات پر ایکسائز ڈیوٹی بڑھا کر اور ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں اضافہ کر کے اکٹھے کیے جائیں گے اور شادی ہالز پر 10 فیصد ٹیکس عائد کرنے کی تجویز ہے۔

اسحاق ڈار  نے کہا کہ  وفاقی حکومت کو اس چیز کا احساس ہے کہ مہنگائی زیادہ ہے اس لیے ہم نے کوشش کی ہے کہ غریب عوام پر کم سے کم بوجھ پڑے، اسی نتاظر میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے وظیفے میں اضافہ کیا جا رہا ہے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 40 ارب روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے جبکہ پانچ سال پرانے ٹریکٹرز کی درآمد کی اجازت دے دی گئی ہے۔ان کا مزید بتایا کہ ایئرٹکٹ پر بیس فیصد ٹیکس لگایا گیا ہے شادی کی تقریبات کے بلوں پر دس فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لگا دیا گیا ہے سگریٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح بڑھا دی گئی ہے۔سیمنٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی دو روپے فی کلوگرام کردی گئی ہے جبکہ گندم چاول دودھ دالوں کھلے دودھ پر ٹیکس میں اضافہ نہیں کیا گیا بینظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام کو مزید چالیس ارب روپے دیے جا رہے ہیں۔