اسلامی جمعیت طلبہ کے زیراہتمام پنجاب یونیورسٹی اور سائنس کالج میں حیا واک اور کانفرنس کا انعقاد

لاہور(صباح نیوز) اسلامی جمعیت طلبہ کے زیراہتمام  پنجاب یونیورسٹی اور شہر لاہور کے مختلف مقامات پر حیا واک اور حیا ڈے کیمپس کا اہتمام کیا گیا،ریلی کی قیادت ناظم صوبہ حسن بلال ہاشمی، ناظم جامعہ عثمان کھٹانہ اور ناظم لاہور ڈاکٹر معاذ سعید نے کی  ،

اس موقع یونیورسٹی کے ہزاروں طلبہ وطالبات کی نے بھرپور شرکت کی ، ناظم صوبہ حسن بلال ہاشمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حیا ڈے کا مقصد تعلیمی اداروں میں طلبہ و طالبات کو ویلنٹائن ڈے جیسی بیہودہ رسم جو ہمارے معاشرے میں سرائیت کرتی جا رہی ہے اس سے اپنی نوجوان نسل کو بچانا اور مسلم معاشرے کی حقیقی تصویر کو روشناس کروانا ہے ۔

ناظم جامعہ عثمان کھٹانہ نے کہا کہ حیا ہمارے مذہب اور معاشرے کا سرمایہ ہے ، حیا محض چند الفاظ کا مجموعہ نہیں ہے بلکہ مسلم امہ کی پہچان ہے ,  مزید برآں ڈاکٹر معاذ سعید نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمعیت طلبہ نے شہر لاہور میں مختلف مقامات پر حیا والک اور حیا ڈے کیمپس کا اہتمام کیا ، اور شہر لاہور کے ہر کالج اور یونیورسٹی میں حیا کے موضوع پر پروگرامات کا انعقاد کیا۔